1 اکتوبر 2013 - 20:30
شام میں مختلف سیاسی اور فوجی تبدیلیوں کی خبر

شامی حکومت کے ایک قریبی زرائع نے کہا ہے کہ آیندہ چند دنوں میں شام کے نظام کے حق میں مختلف سیاسی اور فوجی تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں۔

ابنا: تحت دمشق کے ساتھ مظبوط اور قریبی تعلقات کے حامل اس ذریعے نے اس سلسلے میں لبنان 24 نامی ویب سائیٹ کو دیئے گئے بیان میں اعلان کیا کہ شام کی حکومت نے ایک منظم منصوبہ تدوین کیا ہے اور اس ملک کے صدر اس منصوبے کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ یہ منصوبہ ملک کی فوجی اور سیکیورٹی اسٹریٹجک مراکز پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ شامی حکومت کی جانب سے اپنے کیمیاوی ہتھیاروں کے تلف کئے جانے کے معاملے پر موافقت کی وجہ سے دہشتگردوں پر کاری ضرب لگی ہے اور اس حوالے سے بہت جلد شامی فورسز کی خاطر خواہ کامیابیوں کو بھی بہت جلد منظر عام پر لایا جائے گا۔

.......

/169